5 اشعار

آدھے سیارے پر

Aadhe siyaare par

آدھے سیارے پر

«آدھے سیارے پر» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

آدھا پیڑ خزاں کی زد میں جس پر پھول نہ پاتآدھے سیارے پر سورج آدھے پر برسات

آدھے فوارے پر پانی اور آدھے میں ریتسچے ہاتھ درانتی والے کاٹ رہے ہیں کھیت

اچھی فصل ہوئی ہے اب کے مالک کا احساناس آنگن میں آؤ ساتھی مل کر کوٹیں دھان

ایک طرف پیتل کی گھنٹی ایک طرف دیواراس اجلی آواز کے رخ پر کھولے رکھو دوار

خالی ہاتھ نہیں لوٹے گا اے میرے پاتالکان کنوں کا ٹوکرا ہو یا ماہی گیر کا جال

— ثروت حسین