6 اشعار

آدمی کو رہ دکھانے کے لئے موجود ہیں

Aadmi ko rah dikhaane ke liye maujood hain

آدمی کو رہ دکھانے کے لئے موجود ہیں

«آدمی کو رہ دکھانے کے لئے موجود ہیں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

آدمی کو رہ دکھانے کے لئے موجود ہیںکچھ ستارے جگمگانے کے لئے موجود ہیں

ابر دیواریں سمندر اور نادیدہ افقرہروؤں کو آزمانے کے لئے موجود ہیں

کیوں گرفتہ دل نظر آتی ہے اے شام فراقہم جو تیرے ناز اٹھانے کے لئے موجود ہیں

دیکھتا رہتا ہوں اشیائے تصرف کی طرفیہ کھلونے ٹوٹ جانے کے لئے موجود ہیں

کون کر سکتا ہے ایسے میں کسی دریا کا رخجب وہ آنکھیں ڈوب جانے کے لئے موجود ہیں

میں درختوں سے مخاطب ہوں خدائے عز و جلجو زمیں پر سر اٹھانے کے لئے موجود ہیں

— ثروت حسین