4 اشعار

یہ رسم انبیا زندہ ہمیں سادات رکھیں گے

Yeh rasm-e-anbiya zinda hamein saadaat rakhenge

یہ رسم انبیا زندہ ہمیں سادات رکھیں گے

«یہ رسم انبیا زندہ ہمیں سادات رکھیں گے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

یہ رسم انبیا زندہ ہمیں سادات رکھیں گےجہاں پر آگ دیکھیں گے وہیں پر ہات رکھیں گے

زمیں ہم سے تری بے رونقی دیکھی نہیں جاتیکہیں دریا بہائیں گے کہیں باغات رکھیں گے

نہیں ہے کربلا سے واپسی کا راستہ کوئیجہاں بھی جائیں گے شہزادیوں کو ساتھ رکھیں گے

یہ صبحیں اور شامیں کتنی بے چہرہ سی ہیں ثروتؔسجا کر ان دریچوں میں نئے دن رات رکھیں گے

— ثروت حسین