7 اشعار

آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیر

Aa ke hasti be-lab o be-gosh hai tere baghair

آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیر

«آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیر» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیرکائنات اک محشر خاموش ہے تیرے بغیر

آ کہ پھر دل میں نہیں اٹھتی کوئی موج نشاطسرد پانی بادۂ سرجوش ہے تیرے بغیر

نیند آ آ کر اچٹ جاتی ہے تیری یاد میںتار بستر نشتر آغوش ہے تیرے بغیر

جلوۂ ہر روز جو ہر صبح کی قسمت میں تھااب وہ اک دھندلا سا خواب دوش ہے تیرے بغیر

زندگی تجھ سے عبارت تھی مگر جب تو نہیںزندگی کا اپنی کس کو ہوش ہے تیرے بغیر

آ کہ موضوع غزل کو ڈھونڈھتی ہے ہر نگاہنغمۂ مطرب بلائے گوش ہے تیرے بغیر

کیا خبر سیمابؔ کب گھبرا کے دے دے اپنی جانضبط گو اب تک تحمل کوش ہے تیرے بغیر

— سیماب اکبر آبادی