5 اشعار

عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیں

Azm e faryaad! Inhein ae dil e nashaad nahin

عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیں

«عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیں» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیںمسلک اہل وفا ضبط ہے فریاد نہیں

حاصل عشق بجز خاطر ناشاد نہیںیہ غنیمت ہے کہ محنت مری برباد نہیں

اے مری قید تمنا کے بڑھانے والےغیر محدود ترے حسن کی میعاد نہیں

بزم افسانہ کرو ختم جوانی گزریقابل ذکر اب آگے کوئی روداد نہیں

موت ہے روح کی معراج تو پھر اے سیمابؔیہ علو ہے مری دانست میں افتاد نہیں

— سیماب اکبر آبادی