5 اشعار

بڑی دلچسپیوں سے صبح شام زندگی ہوگی

Badi dilchaspiyon se subh-o shaam zindagi hogi

بڑی دلچسپیوں سے صبح شام زندگی ہوگی

«بڑی دلچسپیوں سے صبح شام زندگی ہوگی» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بڑی دلچسپیوں سے صبح شام زندگی ہوگیمیں دیکھوں گا انہیں اور ساری دنیا دیکھتی ہوگی

کچھ ایسے درد سے فرقت میں میں نے ہاتھ اٹھائے ہیںدعا بھی کامیابی کی دعائیں مانگتی ہوگی

سر محشر حجاب و شوق کا اک معرکہ ہوگاانہیں اپنی پڑی ہوگی مجھے اپنی پڑی ہوگی

نہ کرتے حشر کو رسوا کبھی دن کے اجالے میںخبر کیا تھی تری فرقت کی رات اتنی بڑی ہوگی

تعجب کیا لگے گر آگ اے سیمابؔ سینے میںہزاروں دل میں انگارے بھرے تھے لگ گئی ہوگی

— سیماب اکبر آبادی