5 اشعار

حد ہو کوئی تو صبر ترے ہجر پر کریں

Had ho koi to sabr tere hijr par karein

حد ہو کوئی تو صبر ترے ہجر پر کریں

«حد ہو کوئی تو صبر ترے ہجر پر کریں» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

حد ہو کوئی تو صبر ترے ہجر پر کریںآخر ہم ایک حال میں کب تک بسر کریں

اہل نظر وسیع گر اپنی نظر کریںذرے نقاب الٹ کے تجھے جلوہ گر کریں

فطرت ہر اعتبار سے ہے ہم نوائے حسنآمین تم کو تو دعائیں اثر کریں

تم نے تو اپنے حسن کو محفوظ کر لیاہم کس کے ساتھ عمر محبت بسر کریں

سیمابؔ ہم میں عیب و ہنر خود ہیں بے حسابہم کیا کسی کے عیب و ہنر پر نظر کریں

— سیماب اکبر آبادی