5 اشعار

رسماً ہی ان کو نالۂ دل کی خبر تو ہو

Rasmaan hi un ko naala-e dil ki khabar to ho

رسماً ہی ان کو نالۂ دل کی خبر تو ہو

«رسماً ہی ان کو نالۂ دل کی خبر تو ہو» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

رسماً ہی ان کو نالۂ دل کی خبر تو ہویعنی اثر نہ ہو تو فریب اثر تو ہو

ہم بھی تمہاری بزم میں ہیں درخور کرماچھا وہ مستقل نہ سہی اک نظر تو ہو

کیا فرض ہے کہ ہم نہ ہوں تقدیر آزمادنیا پڑی ہوئی ہے در یار پر تو ہو

سب کہہ رہے ہیں ہم پہ گراں ہے شب فراقاس کا بھی کچھ علاج کریں گے سحر تو ہو

سیمابؔ آدھی رات کو آئیں وہ بے قرارتیری دعائے نیم شبی میں اثر تو ہو

— سیماب اکبر آبادی