6 اشعار

جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا

Jaag aur dekh zara alam-e-veeran mera

جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا

«جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میرا» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

جاگ اور دیکھ ذرا عالم ویراں میراصبح کے بھیس میں نکلا ہے گریباں میرا

فطرت آرائے جنوں ہے تن عریاں میرامیری بیچارگیاں ہیں سر و ساماں میرا

غلبۂ یاس بجا شدت حرماں تسلیممیں سمجھتا ہوں کہ مرنا نہیں آساں میرا

توڑ کلیاں مگر اے خانہ بر انداز چمنعرض یہ ہے کہ نشیمن نہ ہو عریاں میرا

تمہیں کیوں مد نظر اب ہے خرابی اس کیتم تو کہتے تھے کہ گھر ہے دل انساں میرا

تھا یہ فیض نگہ لطف و کرم اے سیمابؔہو گیا حرف غلط دفتر عصیاں میرا

— سیماب اکبر آبادی