5 اشعار

محفل عشق میں جب نام ترا لیتے ہیں

Mehfil-e-ishq mein jab naam tera lete hain

محفل عشق میں جب نام ترا لیتے ہیں

«محفل عشق میں جب نام ترا لیتے ہیں» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

محفل عشق میں جب نام ترا لیتے ہیںپہلے ہم ہوش کو دیوانہ بنا لیتے ہیں

روز اک درد تمنا سے نیا لیتے ہیںہم یونہی زندگیٔ عشق بڑھا لیتے ہیں

دیکھتے رہتے ہیں چھپ چھپ کے مرقع تیراکبھی آتی ہے ہوا بھی تو چھپا لیتے ہیں

رنگ بھرتے ہیں وفا کا جو تصور میں ترےتجھ سے اچھی تری تصویر بنا لیتے ہیں

دے ہی دیتے ہیں کسی طرح تسلی سیمابؔخوش رہیں وہ جو مرے دل کی دعا لیتے ہیں

— سیماب اکبر آبادی