5 اشعار

یہ دور ترقی ہے رفعت کا زمانہ ہے

Yeh daur-e-taraqqi hai rifat ka zamana hai

یہ دور ترقی ہے رفعت کا زمانہ ہے

«یہ دور ترقی ہے رفعت کا زمانہ ہے» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

یہ دور ترقی ہے رفعت کا زمانہ ہےذروں کو اٹھانا ہے تاروں سے ملانا ہے

آغوش تصور ہے اور نقش جمیل ان کادوری ہے نہ مجبوری آنا ہے نہ جانا ہے

نیرنگ محبت ہے ہر راز مرے دل کاچپ ہوں تو حقیقت ہے کہہ دوں تو فسانا ہے

ارمان تجلی کا کوتاہ بھی کر قصہاے دوست تجھے آخر اک دن نظر آنا ہے

کیا شعبدہ ساماں ہے سیمابؔ زمانہ بھیہر شخص سمجھتا ہے میرا ہی زمانہ ہے

— سیماب اکبر آبادی