5 اشعار

عشق خود مائل حجاب ہے آج

Ishq khud maael-e-hijab hai aaj

عشق خود مائل حجاب ہے آج

«عشق خود مائل حجاب ہے آج» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

عشق خود مائل حجاب ہے آجحسن مجبور اضطراب ہے آج

مے کدہ غم کدہ ہے تیرے بغیرسرنگوں شیشۂ شراب ہے آج

متغیر ہے عالم جذباتکون اس دل میں باریاب ہے آج

زندگی جس میں سانس لیتی تھیوہ زمانہ خیال و خواب ہے آج

مٹ گئے دل کے ولولے سیمابؔختم افسانۂ شباب ہے آج

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں