4 اشعار

ہمدردیاں تو درد نہاں کی دوا نہیں

Hamdardiyaan to dard-e-nihaan ki dawa nahin

ہمدردیاں تو درد نہاں کی دوا نہیںاے غم گسار تجھ پہ کبھی غم پڑا نہیں

اس نے وفا نہ کی تو بری بات کیا ہوئیمجبوریاں بھی ہوں گی وہ دل کا برا نہیں

یونہی کہا تھا رنگ زمانہ کو دیکھ کرورنہ خدا نخواستہ تم بے وفا نہیں

غم کو نباہ لو تو بڑی چیز ہے شہابؔغم زندگی کے حق میں کچھ ایسا برا نہیں

— شہاب جعفری