6 اشعار

دور ہیں وہ اور کتنی دور

Dur Hain Wo Aur Kitni Dur

دور ہیں وہ اور کتنی دور

«دور ہیں وہ اور کتنی دور» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

دور ہیں وہ اور کتنی دورپھر بھی مری نظروں کے حضور

رنج و مصیبت جور و ستمآپ کی خاطر سب منظور

دل پر بیتے لب پہ نہ آئےہائے محبت کا دستور

حسرت دید از دید بلندحور سے بہتر وعدۂ حور

پردۂ رنگ و بو تو اٹھاؤہوگا کوئی نہ کوئی ضرور

دور ترقی کیا ہے شکیلؔدنیا کی عقلوں کا فتور

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں