9 اشعار

اصل خطرہ

asl KHatra

نہیں یہ ممکن نہیںیہ سب کار رائیگاں ہے

کہاں سے لائیں گے ہم بھلا اتنی گھنٹیاںجتنی بلیاں ہیں

میں ایک بوڑھا اداس چوہابس اتنا کہہ کر

تمام کرتا ہوں بات اپنیوہ صرف بلی نہیں جسے ہم کو دیکھنا ہے

وہ ایسا خطرہ نہیں ہے شایدکہ اس کی ہر چال سے تو ہم پھر بھی آشنا ہیں

مگر وہ چوہاگلے میں گھنٹی جو ڈال کر آئنے کے آگے کھڑا ہوا ہے

جو ایک تمغوں کی شکل میں اس کو دیکھتا ہےوہ اصل خطرہ ہے

جس کا رکھنا ہے دھیان ہم کوتمام

خونخوار بلیوں کی ہے روح اس میں

— شارق کیفی