7 اشعار

کوئی اور رد عمل

koi aur radd-e-amal

معافیبڑا دل

یہ اوصاف یوں بھی گنہ گار اور تجربہ کار لوگوں کے ہیںاور کرم ہے خدا کا

کہ وہ ایسے لوگوں میں شامل نہیںجدا ہے تو کیا

عمر بھر ہم کبھی اب نہیں بھی ملیں گے تو کیایہ تسلی ہی مجھ کو بہت ہے

کہ وہایک چھوٹی سی لغزش پہ بھی مجھ سے

اس درجہ ناراض ہےکوئی اور رد عمل

اس کو مشکوک کر دیتا میری نظر میں

— شارق کیفی