5 اشعار

ہوئے ہیں رام پیتم کے نین آہستہ آہستہ

Hue hain raam peetam ke nain aahista aahista

ہوئے ہیں رام پیتم کے نین آہستہ آہستہ

«ہوئے ہیں رام پیتم کے نین آہستہ آہستہ» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

ہوئے ہیں رام پیتم کے نین آہستہ آہستہکہ جیوں پھاندے میں آتے ہیں ہرن آہستہ آہستہ

مرا دل مثل پروانے کے تھا مشتاق جلنے کالگی اس شمع سوں آخر لگن آہستہ آہستہ

گریباں صبر کا مت چاک کر اے خاطر مسکیںسنے گا بات وو شیریں بچن آہستہ آہستہ

گل و بلبل کا گلشن میں خلل ہووے تو برجا ہےچمن میں جب چلے وو گل بدن آہستہ آہستہ

ولیؔ سینے میں میرے پنجۂ عشق ستم گر نےکیا ہے چاک دل کا پیرہن آہستہ آہستہ

— ولی محمد ولی