7 اشعار

عشق بیتاب جاں گدازی ہے

Ishq-e-betaab jaan-gudazi hai

عشق بیتاب جاں گدازی ہے

«عشق بیتاب جاں گدازی ہے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

عشق بیتاب جاں گدازی ہےحسن مشتاق دل نوازی ہے

اشک خونیں سوں جو کیا ہے وضومذہب عشق میں نمازی ہے

جو ہوا راز عشق سوں آگاہوو زمانے کا فخر رازی ہے

پاک بازاں سوں یوں ہوا مفہومعشق مضمون پاک بازی ہے

جا کے پہنچی ہے حد ظلمت کوںبسکہ تجھ زلف میں درازی ہے

تجربے سوں ہوا مجھے ظاہرناز مفہوم بے نیازی ہے

اے ولیؔ عیش ظاہری کا سببجلوۂ شاہد مجازی ہے

— ولی محمد ولی