7 اشعار

عشق میں صبر و رضا درکار ہے

Ishq mein sabr-o-raza darkaar hai

عشق میں صبر و رضا درکار ہے

«عشق میں صبر و رضا درکار ہے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

عشق میں صبر و رضا درکار ہےفکر اسباب وفا درکار ہے

چاک کرنے جامۂ صبر و قراردلبر رنگیں قبا درکار ہے

ہر صنم تسخیر دل کیونکر سکےدل ربائی کوں ادا درکار ہے

زلف کوں وا کر کہ شاہ عشق کوںسایۂ بال ہما درکار ہے

رکھ قدم مجھ دیدۂ خوں بار پرگر تجھے رنگ حنا درکار ہے

دیکھ اس کی چشم شہلا کوں اگرنرگس باغ حیا درکار ہے

عزم اس کے وصل کا ہے اے ولیؔلیکن امداد خدا درکار ہے

— ولی محمد ولی