5 اشعار

جب صنم کوں خیال باغ ہوا

Jab sanam kooñ khayaal-e-baagh hua

جب صنم کوں خیال باغ ہوا

«جب صنم کوں خیال باغ ہوا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 23 سیکنڈ ہے۔

جب صنم کوں خیال باغ ہواطالب نشۂ فراغ ہوا

فوج عشاق دیکھ ہر جانبنازنیں صاحب دماغ ہوا

رشک سوں تجھ لباں کی سرخی پرجگر لالہ داغ داغ ہوا

دل عشاق کیوں نہ ہو روشنجب خیال صنم چراغ ہوا

اے ولیؔ گل بدن کوں باغ میں دیکھدل صد چاک باغ باغ ہوا

— ولی محمد ولی