7 اشعار

جب تجھ عرق کے وصف میں جاری قلم ہوا

Jab tujh araq ke vasf mein jaari qalam hua

جب تجھ عرق کے وصف میں جاری قلم ہوا

«جب تجھ عرق کے وصف میں جاری قلم ہوا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

جب تجھ عرق کے وصف میں جاری قلم ہواعالم میں اس کا ناؤں جواہر رقم ہوا

نقطے پہ تیرے خال کے باندھا ہے جن نے دلوو دائرہ میں عشق کے ثابت قدم ہوا

تجھ فطرت بلند کی خوبی کوں لکھ قلممشہور جگ کے بیچ عطارد رقم ہوا

طاقت نہیں کہ حشر میں ہووے وو دادخواہجس بے گنہ پہ تیری نگہ سوں ستم ہوا

بے منت شراب ہوں سر شار انبساطتجھ نین کا خیال مجھے جام جم ہوا

جن نے بیاں لکھا ہے مرے رنگ زرد کااس کوں خطاب غیب سوں زریں رقم ہوا

شہرت ہوئی ہے جب سے ترے شعر کی ولیؔمشتاق تجھ سخن کا عرب تا عجم ہوا

— ولی محمد ولی