7 اشعار

میں تجھے آیا ہوں ایماں بوجھ کر

Main tujhe aaya hoon eeman bojh kar

میں تجھے آیا ہوں ایماں بوجھ کر

«میں تجھے آیا ہوں ایماں بوجھ کر» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

میں تجھے آیا ہوں ایماں بوجھ کرباعث جمعیت جاں بوجھ کر

بلبل شیراز کوں کرتا ہوں یادحسن کوں تیرے گلستاں بوجھ کر

دل چلا ہے عشق کا ہو جوہریلب ترے لعل بدخشاں بوجھ کر

ہر نہ کرتی ہے نظارے کی مشقخط کوں تیرے خط ریحاں بوجھ کر

اے سجن آیا ہوں ہو بے اختیارتجھ کوں اپنا راحت جاں بوجھ کر

زلف تیری کیوں نہ کھائے پیچ و تابحال مجھ دل کا پریشاں بوجھ کر

رحم کر اس پر کہ آیا ہے ولیؔدرد دل کا تجھ کوں درماں بوجھ کر

— ولی محمد ولی