5 اشعار

مفلسی سب بہار کھوتی ہے

Muflisi sab bahaar khooti hai

مفلسی سب بہار کھوتی ہے

«مفلسی سب بہار کھوتی ہے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

مفلسی سب بہار کھوتی ہےمرد کا اعتبار کھوتی ہے

کیونکے حاصل ہو مج کو جمعیتزلف تیری قرار کھوتی ہے

ہر سحر شوخ کی نگہ کی شرابمجھ انکھاں کا خمار کھوتی ہے

کیونکے ملنا صنم کا ترک کروںدلبری اختیار کھوتی ہے

اے ولیؔ آب اس پری رو کیمجھ سنے کا غبار کھوتی ہے

— ولی محمد ولی