9 اشعار

روح بخشی ہے کام تجھ لب کا

Ruh bakhshi hai kaam tujh lab ka

روح بخشی ہے کام تجھ لب کا

«روح بخشی ہے کام تجھ لب کا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

روح بخشی ہے کام تجھ لب کادم عیسیٰ ہے نام تجھ لب کا

حسن کے خضر نے کیا لبریزآب حیواں سوں جام تجھ لب کا

منطق و حکمت و معانی پرمشتمل ہے کلام تجھ لب کا

جنت حسن میں کیا حق نےحوض کوثر مقام تجھ لب کا

رگ یاقوت کے قلم سوں لکھیںخط پرستاں پیام تجھ لب کا

سبزہ و برگ و لالہ رکھتے ہیںشوق دل میں دوام تجھ لب کا

غرق شکر ہوئے ہیں کام و زباںجب لیا ہوں میں نام تجھ لب کا

مثل یاقوت خط میں ہے شاگردساغر مے مدام تجھ لب کا

ہے ولیؔ کی زباں کو لذت بخشذکر ہر صبح و شام تجھ لب کا

— ولی محمد ولی