5 اشعار

سجن ٹک ناز سوں مجھ پاس آ آہستہ آہستہ

Sajan tak naz son mujh paas aa aahista aahista

سجن ٹک ناز سوں مجھ پاس آ آہستہ آہستہ

«سجن ٹک ناز سوں مجھ پاس آ آہستہ آہستہ» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

سجن ٹک ناز سوں مجھ پاس آ آہستہ آہستہچھپی باتیں اپس دل کی سنا آہستہ آہستہ

غرض گویاں کی باتاں کوں نہ لا خاطر منیں ہرگزسجن اس بات کوں خاطر میں لا آہستہ آہستہ

ہر اک کی بات سننے پر توجہ مت کر اے ظالمرقیباں اس سیں ہوئیں گے جدا آہستہ آہستہ

مبادا محتسب بدمست سن کر تان میں آوےطنبورہ آہ کا اے دل بجا آہستہ آہستہ

ولیؔ ہرگز اپس کے دل کوں سینے میں نہ رکھ غمگیںکہ بر لاوے گا مطلب کوں خدا آہستہ آہستہ

— ولی محمد ولی