5 اشعار

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

Shaghl behtar hai ishq baazi ka

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

«شغل بہتر ہے عشق بازی کا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

شغل بہتر ہے عشق بازی کاکیا حقیقی و کیا مجازی کا

ہر زباں پر ہے مثل شانہ مدامذکر تجھ زلف کی درازی کا

آج تیری بھواں نے مسجد میںہوش کھویا ہے ہر نمازی کا

گر نئیں راز عشق سوں آگاہفخر بے جا ہے فخر رازی کا

اے ولیؔ سرو قد کو دیکھوں گاوقت آیا ہے سرفرازی کا

— ولی محمد ولی