5 اشعار

شراب شوق سیں سرشار ہیں ہم

Sharab-e-shauq se sarshar hain hum

شراب شوق سیں سرشار ہیں ہم

«شراب شوق سیں سرشار ہیں ہم» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

شراب شوق سیں سرشار ہیں ہمکبھو بے خود کبھو ہشیار ہیں ہم

دو رنگی سوں تری اے سرو رعناکبھو راضی کبھو بیزار ہیں ہم

ترے تسخیر کرنے میں سریجنکبھی ناداں کبھی عیار ہیں ہم

صنم تیرے نین کی آرزو میںکبھو سالم کبھی بیمار ہیں ہم

ولیؔ وصل و جدائی سوں سجن کیکبھو صحرا کبھو گل زار ہیں ہم

— ولی محمد ولی