9 اشعار

صحبت غیر موں جایا نہ کرو

Sohbat-e-ghair moñ jaaya na karo

صحبت غیر موں جایا نہ کرو

«صحبت غیر موں جایا نہ کرو» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

صحبت غیر موں جایا نہ کرودرد منداں کوں کڑھایا نہ کرو

حق پرستی کا اگر دعویٰ ہےبے گناہاں کوں ستایا نہ کرو

اپنی خوبی کے اگر طالب ہواپنے طالب کوں جلایا نہ کرو

ہے اگر خاطر عشاق عزیزغیر کوں درس دکھایا نہ کرو

مجھ کو ترشی کا ہے پرہیز صنمچین ابرو کوں دکھایا نہ کرو

دل کوں ہوتی ہے سجن، بیتابیزلف کوں ہاتھ لگایا نہ کرو

نگہ تلخ سوں اپنی ظالمزہر کا جام پلایا نہ کرو

ہم کوں برداشت نہیں غصے کیبے سبب غصے میں آیا نہ کرو

پاک بازاں میں ہے مشہور ولیؔاس سوں چہرے کوں چھپایا نہ کرو

— ولی محمد ولی