6 اشعار

اپنے انداز کا اکیلا تھا

Apne andaaz ka akela tha

اپنے انداز کا اکیلا تھا

«اپنے انداز کا اکیلا تھا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

اپنے انداز کا اکیلا تھااس لئے میں بڑا اکیلا تھا

پیار تو جنم کا اکیلا تھاکیا مرا تجربہ اکیلا تھا

ساتھ تیرا نہ کچھ بدل پایامیرا ہی راستہ اکیلا تھا

بخشش بے حساب کے آگےمیرا دست دعا اکیلا تھا

تیری سمجھوتے باز دنیا میںکون میرے سوا اکیلا تھا

جو بھی ملتا گلے لگا لیتاکس قدر آئنا اکیلا تھا

— وسیم بریلوی