4 اشعار

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا

Apne har har lafz ka khud aaina ho jaunga

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا

«اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا

تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیںمیں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا

مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفرراستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا

ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفااک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا

— وسیم بریلوی