6 اشعار

اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دے

Apne saaye ko itna samjhane de

اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دے

«اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دےمجھ تک میرے حصے کی دھوپ آنے دے

ایک نظر میں کئی زمانے دیکھے توبوڑھی آنکھوں کی تصویر بنانے دے

بابا دنیا جیت کے میں دکھلا دوں گااپنی نظر سے دور تو مجھ کو جانے دے

میں بھی تو اس باغ کا ایک پرندہ ہوںمیری ہی آواز میں مجھ کو گانے دے

پھر تو یہ اونچا ہی ہوتا جائے گابچپن کے ہاتھوں میں چاند آ جانے دے

فصلیں پک جائیں تو کھیت سے بچھڑیں گیروتی آنکھ کو پیار کہاں سمجھانے دے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں