4 اشعار

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گا

Apne har har lafz ka khud aayina ho jaunga

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گا

«اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئنہ ہو جاؤں گااس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا

تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیںمیں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا

مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفرراستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا

ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفااک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا

— وسیم بریلوی