5 اشعار

زندگی تجھ پہ اب الزام کوئی کیا رکھے

Zindagi tujh pe ab ilzam koi kya rakhe

زندگی تجھ پہ اب الزام کوئی کیا رکھے

«زندگی تجھ پہ اب الزام کوئی کیا رکھے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

زندگی تجھ پہ اب الزام کوئی کیا رکھےاپنا احساس ہی ایسا ہے جو تنہا رکھے

کن شکستوں کے شب و روز سے گزرا ہوگاوہ مصور جو ہر اک نقش ادھورا رکھے

خشک مٹی ہی نے جب پاؤں جمانے نہ دیئےبہتے دریا سے پھر امید کوئی کیا رکھے

آ غم دوست اسی موڑ پہ ہو جاؤں جداجو مجھے میرا ہی رہنے دے نہ تیرا رکھے

آرزوؤں کے بہت خواب تو دیکھو ہو وسیمؔجانے کس حال میں بے درد زمانہ رکھے

— وسیم بریلوی