5 اشعار

نگاہوں کے تقاضے چین سے مرنے نہیں دیتے

Nigahon ke taqazay chain se marne nahin dete

نگاہوں کے تقاضے چین سے مرنے نہیں دیتے

«نگاہوں کے تقاضے چین سے مرنے نہیں دیتے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یادرفتگان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

نگاہوں کے تقاضے چین سے مرنے نہیں دیتےیہاں منظر ہی ایسے ہیں کہ دل بھرنے نہیں دیتے

یہ لوگ اوروں کے دکھ جینے نکل آئے ہیں سڑکوں پراگر اپنا ہی غم ہوتا تو یوں دھرنے نہیں دیتے

یہی قطرہ جو دم اپنا دکھانے پر اتر آتےسمندر ایسی من مانی تجھے کرنے نہیں دیتے

قلم میں تو اٹھا کے جانے کب کا رکھ چکا ہوتامگر تم ہو کے قصہ مختصر کرنے نہیں دیتے

ہمیں ان سے امیدیں آسماں چھونے کی کرتے ہیںہمیں بچوں کو اپنے فیصلے کرنے نہیں دیتے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں