5 اشعار

بیتے ہوئے دن خود کو جب دہراتے ہیں

Beete hue din khud ko jab dohrate hain

بیتے ہوئے دن خود کو جب دہراتے ہیں

«بیتے ہوئے دن خود کو جب دہراتے ہیں» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

بیتے ہوئے دن خود کو جب دہراتے ہیںایک سے جانے ہم کتنے ہو جاتے ہیں

ہم بھی دل کی بات کہاں کہہ پاتے ہیںآپ بھی کچھ کہتے کہتے رہ جاتے ہیں

خوشبو اپنے رستہ خود طے کرتی ہےپھول تو ڈالی کے ہو کر رہ جاتے ہیں

روز نیا اک قصہ کہنے والے لوگکہتے کہتے خود قصہ ہو جاتے ہیں

کون بچائے گا پھر توڑنے والوں سےپھول اگر شاخوں سے دھوکا کھاتے ہیں

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں