7 اشعار

بھلا غموں سے کہاں ہار جانے والے تھے

Bhala ghamon se kahan haar jaane wale the

بھلا غموں سے کہاں ہار جانے والے تھے

«بھلا غموں سے کہاں ہار جانے والے تھے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بھلا غموں سے کہاں ہار جانے والے تھےہم آنسوؤں کی طرح مسکرانے والے تھے

ہمیں نے کر دیا اعلان گمرہی ورنہہمارے پیچھے بہت لوگ آنے والے تھے

انہیں تو خاک میں ملنا ہی تھا کہ میرے تھےیہ اشک کون سے اونچے گھرانے والے تھے

انہیں قریب نہ ہونے دیا کبھی میں نےجو دوستی میں حدیں بھول جانے والے تھے

میں جن کو جان کے پہچان بھی نہیں سکتاکچھ ایسے لوگ مرا گھر جلانے والے تھے

ہمارا المیہ یہ تھا کہ ہم سفر بھی ہمیںوہی ملے جو بہت یاد آنے والے تھے

وسیمؔ کیسی تعلق کی راہ تھی جس میںوہی ملے جو بہت دل دکھانے والے تھے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں