7 اشعار

چلو ہم ہی پہل کر دیں کہ ہم سے بد گماں کیوں ہو

Chalo hum hi pehal kar dein ke hum se bad-guman kyon ho

چلو ہم ہی پہل کر دیں کہ ہم سے بد گماں کیوں ہو

«چلو ہم ہی پہل کر دیں کہ ہم سے بد گماں کیوں ہو» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے گلشن شیرازی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

چلو ہم ہی پہل کر دیں کہ ہم سے بد گماں کیوں ہوکوئی رشتہ ذرا سی ضد کی خاطر رائیگاں کیوں ہو

میں زندہ ہوں تو اس زندہ ضمیری کی بدولت ہیجو بولے تیرے لہجے میں بھلا میری زباں کیوں ہو

سوال آخر یہ اک دن دیکھنا ہم ہی اٹھائیں گےنہ سمجھے جو زمیں کے غم وہ اپنا آسماں کیوں ہو

ہماری گفتگو کی اور بھی سمتیں بہت سی ہیںکسی کا دل دکھانے ہی کو پھر اپنی زباں کیوں ہو

بکھر کر رہ گیا ہمسائیگی کا خواب ہی ورنہدیئے اس گھر میں روشن ہوں تو اس گھر میں دھواں کیوں ہو

محبت آسماں کو جب زمیں کرنے کی ضد ٹھہریتو پھر بزدل اصولوں کی شرافت درمیاں کیوں ہو

امیدیں ساری دنیا سے وسیمؔ اور خود میں ایسے غمکسی پہ کچھ نہ ظاہر ہو تو کوئی مہرباں کیوں ہو

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں