6 اشعار

دعا کرو کہ کوئی پیاس نذر جام نہ ہو

Dua karo ke koi pyas nazr-e-jaam na ho

دعا کرو کہ کوئی پیاس نذر جام نہ ہو

«دعا کرو کہ کوئی پیاس نذر جام نہ ہو» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

دعا کرو کہ کوئی پیاس نذر جام نہ ہووہ زندگی ہی نہیں ہے جو ناتمام نہ ہو

جو مجھ میں تجھ میں چلا آ رہا ہے صدیوں سےکہیں حیات اسی فاصلے کا نام نہ ہو

کوئی چراغ نہ آنسو نہ آرزوئے سحرخدا کرے کہ کسی گھر میں ایسی شام نہ ہو

عجیب شرط لگائی ہے احتیاطوں نےکہ تیرا ذکر کروں اور تیرا نام نہ ہو

صبا مزاج کی تیزی بھی ایک نعمت ہےاگر چراغ بجھانا ہی ایک کام نہ ہو

وسیمؔ کتنی ہی صبحیں لہو لہو گزریںاک ایسی صبح بھی آئے کہ جس کی شام نہ ہو

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں