7 اشعار

ہم اپنے آپ کو اک مسئلہ بنا نہ سکے

Hum apne aap ko ik masla bana na sake

ہم اپنے آپ کو اک مسئلہ بنا نہ سکے

«ہم اپنے آپ کو اک مسئلہ بنا نہ سکے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

ہم اپنے آپ کو اک مسئلہ بنا نہ سکےاسی لئے تو کسی کی نظر میں آ نہ سکے

ہم آنسوؤں کی طرح واسطے نبھا نہ سکےرہے جن آنکھوں میں ان میں ہی گھر بنا نہ سکے

پھر آندھیوں نے سکھایا وہاں سفر کا ہنرجہاں چراغ ہمیں راستہ دکھا نہ سکے

جو پیش پیش تھے بستی بچانے والوں میںلگی جب آگ تو اپنا بھی گھر بچا نہ سکے

مرے خدا کسی ایسی جگہ اسے رکھناجہاں کوئی مرے بارے میں کچھ بتا نہ سکے

تمام عمر کی کوشش کا بس یہی حاصلکسی کو اپنے مطابق کوئی بنا نہ سکے

تسلیوں پہ بہت دن جیا نہیں جاتاکچھ ایسا ہو کے ترا اعتبار آ نہ سکے

— وسیم بریلوی