7 اشعار

کہاں قطرہ کی غم خواری کرے ہے

Kahan qatra ki gham-khwari kare hai

کہاں قطرہ کی غم خواری کرے ہے

«کہاں قطرہ کی غم خواری کرے ہے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

کہاں قطرہ کی غم خواری کرے ہےسمندر ہے اداکاری کرے ہے

کوئی مانے نہ مانے اس کی مرضیمگر وہ حکم تو جاری کرے ہے

نہیں لمحہ بھی جس کی دسترس میںوہی صدیوں کی تیاری کرے ہے

بڑے آدرش ہیں باتوں میں لیکنوہ سارے کام بازاری کرے ہے

ہماری بات بھی آئے تو جانیںوہ باتیں تو بہت ساری کرے ہے

یہی اخبار کی سرخی بنے گاذرا سا کام چنگاری کرے ہے

بلاوا آئے گا چل دیں گے ہم بھیسفر کی کون تیاری کرے ہے

— وسیم بریلوی