4 اشعار

جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہے

Jahan darya kahin apne kinare chhod deta hai

جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہے

«جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

جہاں دریا کہیں اپنے کنارے چھوڑ دیتا ہےکوئی اٹھتا ہے اور طوفان کا رخ موڑ دیتا ہے

مجھے بے دست و پا کر کے بھی خوف اس کا نہیں جاتاکہیں بھی حادثہ گزرے وہ مجھ سے جوڑ دیتا ہے

بچھڑ کے تجھ سے کچھ جانا اگر تو اس قدر جاناوہ مٹی ہوں جسے دریا کنارے چھوڑ دیتا ہے

محبت میں ذرا سی بے وفائی تو ضروری ہےوہی اچھا بھی لگتا ہے جو وعدے توڑ دیتا ہے

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں