7 اشعار

کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیں

Khul ke milne ka saleeqa aap ko aata nahin

کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیں

«کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیں» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیںاور میرے پاس کوئی چور دروازہ نہیں

وہ سمجھتا تھا اسے پا کر ہی میں رہ جاؤں گااس کو میری پیاس کی شدت کا اندازہ نہیں

جا دکھا دنیا کو مجھ کو کیا دکھاتا ہے غرورتو سمندر ہے تو ہے میں تو مگر پیاسا نہیں

کوئی بھی دستک کرے آہٹ ہو یا آواز دےمیرے ہاتھوں میں مرا گھر تو ہے دروازہ نہیں

اپنوں کو اپنا کہا چاہے کسی درجے کے ہوںاور جب ایسا کیا میں نے تو شرمایا نہیں

اس کی محفل میں انہیں کی روشنی جن کے چراغمیں بھی کچھ ہوتا تو میرا بھی دیا ہوتا نہیں

تجھ سے کیا بچھڑا مری ساری حقیقت کھل گئیاب کوئی موسم ملے تو مجھ سے شرماتا نہیں

— وسیم بریلوی