7 اشعار

کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھی

Kitna dushwar tha duniya ye hunar aana bhi

کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھی

«کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھی» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھیتجھ سے ہی فاصلہ رکھنا تجھے اپنانا بھی

کیسی آداب نمائش نے لگائیں شرطیںپھول ہونا ہی نہیں پھول نظر آنا بھی

دل کی بگڑی ہوئی عادت سے یہ امید نہ تھیبھول جائے گا یہ اک دن ترا یاد آنا بھی

جانے کب شہر کے رشتوں کا بدل جائے مزاجاتنا آساں تو نہیں لوٹ کے گھر آنا بھی

ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیںتیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی

خود کو پہچان کے دیکھے تو ذرا یہ دریابھول جائے گا سمندر کی طرف جانا بھی

جاننے والوں کی اس بھیڑ سے کیا ہوگا وسیمؔاس میں یہ دیکھیے کوئی مجھے پہچانا بھی

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں