5 اشعار

خوشی کا ساتھ ملا بھی تو دل پہ بار رہا

Khushi ka saath mila bhi to dil pe baar raha

خوشی کا ساتھ ملا بھی تو دل پہ بار رہا

«خوشی کا ساتھ ملا بھی تو دل پہ بار رہا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

خوشی کا ساتھ ملا بھی تو دل پہ بار رہامیں آپ اپنی تباہی کا ذمے دار رہا

ادھورے خواب گئے دن اجان اندیشےمری حیات پہ کس کس کا اختیار رہا

جو سب پہ بوجھ تھا اک شام جب نہیں لوٹااسی پرندے کا شاخوں کو انتظار رہا

وہ کوئی اور ہی جذبہ تھا صرف پیار نہ تھاتجھے جو اپنا جتانے کو بے قرار رہا

نہ جانے کس کا تعلق تھا میرے ساتھ وسیمؔکوئی بھی دور ہوا مجھ کو سازگار رہا

— وسیم بریلوی