4 اشعار

مٹے وہ دل جو ترے غم کو لے کے چل نہ سکے

Mite woh dil jo tere gham ko le ke chal na sake

مٹے وہ دل جو ترے غم کو لے کے چل نہ سکے

«مٹے وہ دل جو ترے غم کو لے کے چل نہ سکے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

مٹے وہ دل جو ترے غم کو لے کے چل نہ سکےوہی چراغ بجھائے گئے جو جل نہ سکے

ہم اس لئے نئی دنیا کے ساتھ چل نہ سکےکہ جیسے رنگ یہ بدلی ہے ہم بدل نہ سکے

میں ان چراغوں کی عمر وفا کو روتا ہوںجو ایک شب بھی مرے دل کے ساتھ جل نہ سکے

میں وہ مسافر غمگیں ہوں جس کے ساتھ وسیمؔخزاں کے دور بھی کچھ دور چل کے چل نہ سکے

— وسیم بریلوی