6 اشعار

میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گا

Main is ummeed pe dooba ke tu bacha lega

میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گا

«میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا

یہ ایک میلہ ہے وعدہ کسی سے کیا لے گاڈھلے گا دن تو ہر اک اپنا راستہ لے گا

میں بجھ گیا تو ہمیشہ کو بجھ ہی جاؤں گاکوئی چراغ نہیں ہوں کہ پھر جلا لے گا

کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا

میں اس کا ہو نہیں سکتا بتا نہ دینا اسےلکیریں ہاتھ کی اپنی وہ سب جلا لے گا

ہزار توڑ کے آ جاؤں اس سے رشتہ وسیمؔمیں جانتا ہوں وہ جب چاہے گا بلا لے گا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں