6 اشعار

میں اپنے خواب سے بچھڑا نظر نہیں آتا

Main apne khwab se bichhda nazar nahin aata

میں اپنے خواب سے بچھڑا نظر نہیں آتا

«میں اپنے خواب سے بچھڑا نظر نہیں آتا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

میں اپنے خواب سے بچھڑا نظر نہیں آتاتو اس صدی میں اکیلا نظر نہیں آتا

عجب دباؤ ہے ان باہری ہواؤں کاگھروں کا بوجھ بھی اٹھتا نظر نہیں آتا

میں تیری راہ سے ہٹنے کو ہٹ گیا لیکنمجھے تو کوئی بھی رستہ نظر نہیں آتا

میں اک صدا پہ ہمیشہ کو گھر تو چھوڑ آیامگر پکارنے والا نظر نہیں آتا

دھواں بھرا ہے یہاں تو سبھی کی آنکھوں میںکسی کو گھر مرا جلتا نظر نہیں آتا

غزل سرائی کا دعویٰ تو سب کرے ہیں وسیمؔمگر وہ میرؔ سا لہجہ نظر نہیں آتا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں