6 اشعار

مری وفاؤں کا نشہ اتارنے والا

Meri wafaon ka nasha utarne wala

مری وفاؤں کا نشہ اتارنے والا

«مری وفاؤں کا نشہ اتارنے والا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

مری وفاؤں کا نشہ اتارنے والاکہاں گیا مجھے ہنس ہنس کے ہارنے والا

ہماری جان گئی جائے دیکھنا یہ ہےکہیں نظر میں نہ آ جائے مارنے والا

بس ایک پیار کی بازی ہے بے غرض بازینہ کوئی جیتنے والا نہ کوئی ہارنے والا

بھرے مکاں کا بھی اپنا نشہ ہے کیا جانےشراب خانے میں راتیں گزارنے والا

میں اس کا دن بھی زمانے میں بانٹ کر رکھ دوںوہ میری راتوں کو چھپ کر گزارنے والا

وسیمؔ ہم بھی بکھرنے کا حوصلہ کرتےہمیں بھی ہوتا جو کوئی سنوارنے والا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں