6 اشعار

تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کو

Tujh ko socha to pata ho gaya ruswaai ko

تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کو

«تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کو» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کومیں نے محفوظ سمجھ رکھا تھا تنہائی کو

جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو

اپنی دریائی پہ اترا نہ بہت اے دریاایک قطرہ ہی بہت ہے تری رسوائی کو

چاہے جتنا بھی بگڑ جائے زمانے کا چلنجھوٹ سے ہارتے دیکھا نہیں سچائی کو

ساتھ موجوں کے سبھی ہوں جہاں بہنے والےکون سمجھے گا سمندر تری گہرائی کو

اپنی تنہائی بھی کچھ کم نہ تھی مصروف وسیمؔاس لیے چھوڑ دیا انجمن آرائی کو

— وسیم بریلوی