5 اشعار

رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائے

Rang be-rang hoon khushboo ka bharosa jaaye

رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائے

«رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائے» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

رنگ بے رنگ ہوں خوشبو کا بھروسہ جائےمیری آنکھوں سے جو دنیا تجھے دیکھا جائے

ہم نے جس راہ کو چھوڑا پھر اسے چھوڑ دیااب نہ جائیں گے ادھر چاہے زمانہ جائے

میں نے مدت سے کوئی خواب نہیں دیکھا ہےہاتھ رکھ دے مری آنکھوں پہ کہ نیند آ جائے

میں گناہوں کا طرف دار نہیں ہوں پھر بھیرات کو دن کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے

کچھ بڑی سوچوں میں یہ سوچیں بھی شامل ہیں وسیمؔکس بہانے سے کوئی شہر جلایا جائے

— وسیم بریلوی